کاروار :18؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع کے گھاٹ کے اوپر والے 7تعلقہ جات میں گرام پنچایت انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ختم ہوگئی ہے، جس میں 126گرام پنچایتوں کے 1282نشستوں کےلئے 2429پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 1405جنرل اور 1023خواتین کے پرچہ نامزدگی شامل ہیں۔ سرسی ، سداپور اور جوئیڈا کی گرام پنچایتوں میں پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہونے سے ایک ایک نشست خالی ہے۔
سرسی کے 32گرام پنچایتوں کے 323نشستوں کے لئے 317عام ، 200خواتین سمیت کل 517۔ سداپور کے 23گرام پنچایتوں کے 221وارڈس کے لئے 289عام ، 193خواتین ملا کر کل 482۔ یلاپور کے 15گرام پنچایت کے 158حلقوں کے لئے 130عام، 115خواتین سمیت کل 245۔منڈگوڈ کی 16گرام پنچایتوں کے 194نشستوں کے لئے 257عام، 187خواتین ،کل 444۔ ہلیال کے 20گرام پنچایتوں کے 212وارڈس کے لئے 266عام، 202خواتین سمیت کل 468۔ ڈانڈیلی کے 4گرام پنچایتوں کے 37نشستوں کے لئے 33عام، 30خواتین سمیت کل 63، جوئیڈا کے 16گرام پنچایتوں کے 137وارڈس کے لئے 114عام،96خواتین سمیت کل 210پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔
مرد حضرات کا دربار :جنرل وارڈس کے لئے زیادہ تر مرد حضرات نے ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنےکی اطلاعات ہیں، خواتین کے لئے مختص وارڈس کے لئے 354خواتین نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہیں۔ جنرل وارڈس کے لئے خواتین کو بھی پرچہ نامزدگی داخل کرنےکا موقع ہونے کے باوجود زیادہ تر مردوں نے ہی پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ جب کہ درج فہرست ذات، طبقے اور گروپ اے ، بی کے لئے زیادہ تر خواتین کی طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کئے جانے کی خبریں ہیں۔